آزاد کشمیر: بالائی علاقوں میں برفباری، نظامِ زندگی مفلوج
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
وادیٔ نیلم کے بالائی پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔
استور میں رات سے جاری برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہے، لوگ گھروں کے اندر محصور ہیں جبکہ بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند اور بجلی کا نظام متاثر ہے۔
دوسری جانب ہنزہ میں بھی گزشتہ رات سے بارش اور برف باری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔
سوات، لوئر دیر، کالام، مالم جبہ اور جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف مقامات پر بھی بارش اور پہاڑں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہونے اور سولہ اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کردی۔
ادھر اسکرد و شہر اور مضافات میں برف باری کا نیا سلسلہ کل رات سے شروع ہوا ہے اور اب تک 4 انچ برف پڑ چکی ہے جبکہ بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔
برف باری کو دیکھنے کے لیے سیاح سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
پاراچنار، اورکزئی، خیبر، دیر بالا، باجوڑ، لوئر دیر، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا پے۔
محکمۂ موسمیات نے آج اسلام آباد، مری، گلیات، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان، میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بالائی علاقوں علاقوں میں کراچی میں بارش اور
پڑھیں:
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ لاہور میں سورج کی تپش بڑھنے لگی،صبح میں ہی سورج کے تیکھے وار جاری ہیں ، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق