ہاردک اور جیسمین دبئی میں سمندر کنارے موجیں اڑاتے پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)ماڈل نتاشا سٹینکووچ سے علیحدگی اختیار کرنے والے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو ان کی مبینہ گرل فرینڈ جیسمین والیا چیمپیئنز ٹرافی میں سپورٹ کرنے کیلئے ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں۔حال ہی میں برطانوی گلوکارہ و اداکارہ جیسمین والیا اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں انڈیا بمقابلہ پاکستان کا ہائی وولٹیج چیمپئنز ٹرافی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں جس کی تصاویر وائرل سوشل میڈیا پر ہوئیں۔
ہاردک اور جیسمین کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھارتی میڈیا پر دونوں کی ایک ساتھ ٹریولنگ کی بدولت کافی عرصے سے قیاس آرائیوں کا محور تھیں۔ تاہم اب سوشل میڈیا صارفین کی عقابی نظروں نے دبئی سی پر وقت گزارتے جوڑے کو ایک بار پھر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
جیسمین والیا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے ساحل سمندر پر جانے کے شاندار اسنیپ شاٹس شیئر کیے۔تاہم اسی وقت ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی اپنے انسٹا ہینڈل پر ساحل سمندر پر آرام کرتے ہوئے تصاویر بھی پوسٹ کیں جسے دیکھ کر مداح دونوں کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ‘ایک ساتھ چھٹیاں منانے’ کے تبصرے کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسمین اور ہاردک نے اب تک اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں حیرت انگیز مماثلت پر ‘ڈیٹنگ‘کے تبصرے کرتے نظر آر ہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے قبل اگست 2024 میں ہاردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت وائرل ہوئیں جب دونوں کو یونان میں ایک ہی مقام پر چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا۔
دونوں شخصیات ایک دوسرے کا انسٹاگرام پر فالو کرتے ہوئے ایک دوسرے کے پوسٹ بھی لائک کرتی ہیں۔واضح رہے کہ جیسمین والیا ہندوستانی نژاد برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ ہیں، انہوں نے سال 2018 میں اداکار کارتک آریان کی فلم ‘سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ کے چارٹ بسٹر سانگ ’بوم ڈگی ڈگی‘ گانے میں اپنے رقص سے بھارت میں شہرت حاصل کی تھی۔
یکم مارچ سے پٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف— فائل فوٹووزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔
سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست دانوں کی ذمے داری ہے کہ ملک کو بدنام ہونے سے بچائیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کر نے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جس قسم کی ڈکیتی آئی پی پیز نے کی ہے اس میں بڑے بڑے نام ہیں، 1993ء میں پیپلز پارٹی کے دور میں آئی پی پیز کی پالیسی آئی تھی وہ 1997ء تک چلی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ پلانٹ سب سے زیادہ جنرل مشرف کے دور میں لگے، پاکستان میں سولر انقلاب آیا ہے، ہماری درآمدات پر 4 ارب ڈالر کا ڈیوٹی لاس ہے۔