چین،2025  چونگ گوان چھون  فورم کا سالانہ اجلاس 27 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز


بیجنگ :2025  چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 سے 31 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا، جو کہ چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، قومی ترقی و  اصلاحات کمیشن، ریاستی کونسل کی ریاستی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنا ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ میونسپل حکومت کے زیر اہتمام ہوگا۔چونگ گوان چھون فورم کا آغاز 2007 میں ہوا تھا،

یہ چین کا عالمی سطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاون کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ موجودہ فورم کا سالانہ اجلاس “جدید پیداواری قوت اور عالمی سائنسی تعاون” کے سالانہ موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے،

جس میں فورم اجلاس، تکنیکی لین دین، نتائج کا اعلان، جدید ترین مقابلے، اور متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں۔ فورم کے دوران افتتاحی تقریب اور عمومی اجلاس، تقریباً 60 متوازی فورم، چونگ گوان چھون بین الاقوامی تکنیکی لین دین کانفرنس، چونگ گوان چھون بین الاقوامی جدید ترین ٹیکنالوجی مقابلہ، اور اہم نتائج کی خصوصی تقریب سمیت سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فورم کا سالانہ اجلاس

پڑھیں:

دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گزشتہ روز منصورہ آڈیٹوریم لاہور میں ہوا۔ اس پروگرام میں 150 سے زائد طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔ پروگرام کی مہمانان خصوصی میڈم فائقہ اسلم، بیگم فیصل پراچہ اور بیگم اسامہ پراچہ تھیں۔

اس رنگارنگ تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے، جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج عقیدت سمیت، طلباء وطالبات کی طرف سے پرنسپل صاحبہ سمیت تمام سٹاف ممبران کے ناموں سے سجی بہترین نظم بھی شامل تھی۔ پروگرام میں 300 سے زائد طلباء وطالبات اور ان کی والدہ و خواتین اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مزید برآں دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیرجماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور قرآن پاک حفظ کرنے والے 20 طلبہ اور7 طالبات نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں فرحان شوکت ہنجرا، فیصل پراچہ، اسامہ پراچہ، معاذ سعید، قاری محمد اسلم، قاری محمد نواز، قاری عمار، قاری عبدالرحمان، قاری اشرف اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا طلباء و طالبات ملک کے روشن ستاروں کی مانند ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔ قرآن حفظ کرانے پر اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا قران حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل ہماری زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر حفظ قرآن کرنے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایوان بالا کا اجلاس آج ہوگا 
  • عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • مجلس وحدت مسلمین کا نیا چیئرمین کون ہوگا ؟؟،ووٹنگ کا عمل شروع 
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 
  • دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد