چینی خلا باز کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی خواتین کے کام کی کامیابیوں کا تعارف
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
نیویارک:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں بیجنگ اعلامیے اور ایکشن پلان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
خلا میں جانے والی چین کی پہلی خاتون خلاباز لیو یانگ نے دنیا کی ممتاز خواتین کی نمائندہ کی حیثیت سے ویڈیو کے ذریعے کلیدی تقریر کی اور نئے دور میں چینی خواتین کے نصب العین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو متعارف کرایا۔لیو یانگ کا کہنا تھا کہ جب شینژو خلائی جہاز کا انجن جلایا گیا تو یہ نہ صرف 600 ٹن زور کا جھٹکا تھا جو انہوں نے محسوس کیا بلکہ کروڑوں چینی خواتین کی طاقت بھی تھی۔ 8 گنا زیادہ کشش ثقل والے سینٹری فیوجز سے لے کر تنگ ماحول میں مطابقت کے لیے 72 گھنٹے کی نفسیاتی تربیت تک، چین کا مساوی ایرو اسپیس تصور “معیارکے سامنے کوئی صنف نہیں” چین میں خواتین کے کیریئر کی ترقی کی بنیادی منطق کو ظاہر کرتا ہے۔ ادارہ جاتی ضمانتوں کے ذریعے یکساں مواقع پیدا کرنا ہی بیجنگ اعلامیے کی روح کا ٹھوس عمل ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، پاکستانی فوج اور پولیس کے افسران نے کئی امن مشنز میں بھر پور مہارت سے کامیاب کردار ادا کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کئی برس بعد پاکستانی پولیس افسران یواین میں دوبارہ فرائض سرانجام دینا شروع کر رہے ہیں، اس وقت پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، آئندہ بھی اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشنز کو موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو این کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں امن مشنز کے لئے ریجنل کورسز کرانے کی پیشکش کی اور کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ادارہ میں پولیس افسران کی تربیت و استعدادکار بڑھانے کے لئے تمام جدید و معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی جینڈر پالیسی کے تحت خواتین کو پاکستان کی پولیس سروس میں یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔
انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستانی پولیس افسران کی یو این میں دوبارہ بحالی پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز مشکل حالات میں بھی امن کیلئے برسر پیکار ہیں۔