بیجنگ :2025  چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 سے 31 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا، جو کہ چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، قومی ترقی و  اصلاحات کمیشن، ریاستی کونسل کی ریاستی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنا ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ میونسپل حکومت کے زیر اہتمام ہوگا۔چونگ گوان چھون فورم کا آغاز 2007 میں ہوا تھا، یہ چین کا عالمی سطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاون کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ موجودہ فورم کا سالانہ اجلاس “جدید پیداواری قوت اور عالمی سائنسی تعاون” کے سالانہ موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے،جس میں فورم اجلاس، تکنیکی لین دین، نتائج کا اعلان، جدید ترین مقابلے، اور متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں۔ فورم کے دوران افتتاحی تقریب اور عمومی اجلاس، تقریباً 60 متوازی فورم، چونگ گوان چھون بین الاقوامی تکنیکی لین دین کانفرنس، چونگ گوان چھون بین الاقوامی جدید ترین ٹیکنالوجی مقابلہ، اور اہم نتائج کی خصوصی تقریب سمیت سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اہم شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کچھ شہروں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ کچھ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 1,387 روپے فی بوری تک پہنچ گئی، جو 0.4 فیصد ہفتہ وار اضافہ اور 14.6 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل 2024 میں قیمت 1,210 روپے تھی۔

راولپنڈی میں قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,379 روپے فی بوری ہو گئی، جو پچھلے سال کی 1,199 روپے قیمت کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

لاہور میں معمولی 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 1,497 روپے فی بوری رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر اب بھی 19.8 فیصد اضافہ موجود ہے۔ اپریل 2024 میں قیمت 1,250 روپے تھی۔

پشاور میں 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا، اور قیمت 1,400 روپے فی بوری ہو گئی۔ گزشتہ سال کی 1,201 روپے قیمت کے مقابلے میں 16.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

کراچی میں سیمنٹ کی قیمت مستحکم رہی اور 1,313 روپے فی بوری پر برقرار رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر قیمت میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ اپریل 2024 میں قیمت 1,171 روپے تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، مہنگائی، توانائی لاگت، اور ترسیل کے مسائل سیمنٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات ہیں، جو آئندہ ہفتوں میں بھی اسی رجحان کے ساتھ جاری رہنے کا امکان رکھتے ہیں۔

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

متعلقہ مضامین

  • ایوان بالا کا اجلاس آج ہوگا 
  • عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت
  • مجلس وحدت مسلمین کا نیا چیئرمین کون ہوگا ؟؟،ووٹنگ کا عمل شروع 
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع