پنجاب حکومت کا مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا، اور اس کا اختتام 31 دسمبر 2020 تک تھا۔ اس تاریخ تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔ تاہم، ابتدائی مشق میں بہت سے شہری اپنے اسلحہ لائسنسز کمپیوٹرائزڈ نہ کرا سکے، اور اب ان کے پاس منسوخ شدہ لائسنس اور کتابچے موجود ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
اب محکمہ داخلہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا دوبارہ آغاز کیا ہے، تاکہ پرانے مینوئل اسلحہ لائسنسز کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن ممکن ہو سکے۔ لائسنس ہولڈرز اپنے متعلقہ ڈویژن میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں ان کے ریکارڈ اور کاغذات کی تصدیق کی جائے گی۔ تصدیق کے بعد متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری اہل امیدواروں کو لائسنس جاری کریں گے۔
محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کے لیے طریقہ کار بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ڈویژنل کمشنرز یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ اسلحہ لائسنس کی توثیق کا اختیار صرف متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری کو ہوگا، اور وہ اسے کسی ماتحت افسر کو تفویض نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، تمام امیدواروں کو پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت لائسنس کی تجدیدی فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
محکمہ داخلہ نے نادرا کو بھی مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے محکمہ داخلہ نے کی توثیق
پڑھیں:
شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ اختر عرف اکو انتہائی مطلوب ملزم تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا، 2019 میں ملزم اپنے قریبی ساتھی فراز عرف گنج کے کہنے پر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھی فراز کے ساتھ ملکر متعدد حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔