پشاور: بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم،3افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پشاور ( اوصاف نیوز) بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم ہو گئی جس کے باعث 3افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کوہاٹ روڈ سٹی ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو وہیکل ،ایمبولینسز اور میڈکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 3افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال دیا ۔ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ۔جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔