چور 5منٹ میں ایک ارب 67 کروڑ مالیت کا سونے کا ٹوائلٹ اکھاڑ لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں 60 لاکھ ڈالر مالیت کا 18 قیراط سونے کا ٹوائلٹ چوری کر لیا گیا۔پولیس نے تین ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے، جن میں سے ایک پر چوری اور دو پر چوری شدہ مال فروخت کرنے کا الزام ہے۔یہ سونے کا ٹوائلٹ برطانیہ کے تاریخی “بلین ہیم پیلس” میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، جہاں سے اسے 14 ستمبر 2019 کی علی الصبح محض پانچ منٹ میں چوری کر لیا گیا۔
چوروں نے دو چوری شدہ گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے محل کے لکڑی کے دروازے توڑے اور تیزی سے ٹوائلٹ نکال کر فرار ہو گئے۔نمائش کے دوران، زائرین تین منٹ کے لیے اس سنہری بیت الخلا کو استعمال کر سکتے تھے۔پراسیکیوٹر کے مطابق، ملزم مائیکل جونز نے چوری سے قبل دو بار محل کا دورہ کیا اور ٹوائلٹ کی اور دروازے پر لگے تالے کی تصاویر لیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چوری کی پہلے سے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
چوری کے بعد ٹوائلٹ کا کوئی سراغ نہیں ملا، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے توڑ کر سونے کی شکل میں فروخت کر دیا گیا ہے۔چوروں کی اس حرکت سے 18ویں صدی کی تاریخی عمارت اور قیمتی آرٹ اور فرنیچر کو نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کو بھی نقصان ہوا۔تینوں ملزمان کو عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے، اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی نہ چھینیں گے نہ چوری کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناء نے کہا کہ نہروں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر کے آگے بڑھیں گے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، چاہتے ہیں وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم 6 کینالز منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں، وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں گے تو لوگوں میں خدشات ختم ہوں گے، خدشات ختم ہوں گے تو لوگ پرامن ہوجائیں گے اور احتجاج ختم ہوجائے گا۔
رانا ثناء نے کہا کہ سندھ میں نام نہاد قوم پرستوں کو لوگوں نے کبھی مینڈیٹ نہیں دیا، ابھی ہم منصوبہ سے متعلق کوئی اعلان کریں تو اس کا تاثر غلط جائے گا، تاثر جائے گا کہ ہم کوئی چوری کر رہے تھے اس لیے اب منصوبے سے واپس ہوئے، ہمارا کبھی ایسا پروگرام نہیں ہوسکتا کہ سندھ کو بنجر کیا جائے۔
جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں ان کی نیت پر شک نہیں ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ بلانے کیلئے کئی خطوط لکھے، نئے پانی کا کوئی سورس نہیں تو نئے کینالز کے لیے اسی پانی کو استعمال کیا جائے گا، یہ بتائیں کہ ان کینالوں کے لیے پنجاب کی کس جگہ سے پانی لیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جتنا پانی دیا جانا چاہیے وہ پہلے ہی کم مل رہا ہے، سندھ کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا تو مانیں کہ پانی کی قلت ہے، پنجاب میں پھر زیر زمین پانی میٹھا ہے سندھ میں زیر زمین پانی کڑوا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ جس کے بارے میں الزام دیا جا رہا ہے کہ صدر نے منظوری دے دی ،وہ مشاورتی میٹنگ تھی، وزیراعظم جیسے ہی ترکیہ سے آتے ہیں تو کینالز منصوبے سے متعلق پیشرفت ہوگی۔