نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کا معاہدہ ختم، پی آئی اے کی 220 ملین ڈالر آمدنی خطرے میں
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل میں پناہ گزینوں کے لیے قائم پناہ گاہ جون 2025 میں بند کر دی جائے گی، جو کہ اصل معاہدے کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے کا فیصلہ ہے۔
یہ ہوٹل 1924 میں کھولا گیا اور اس کا نام امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی ملکیت میں موجود یہ ہوٹل نیویارک کے گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے قریب واقع ہے۔
2023 میں نیویارک سٹی اور پی آئی اے کے درمیان 220 ملین ڈالر کا تین سالہ معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت 2026 تک یہ عمارت مہاجرین کے لیے بطور پناہ گاہ استعمال کی جانی تھی۔
نیویارک میں نئے مہاجرین کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو 2023 میں 4,000 افراد ہفتہ وار سے کم ہو کر 350 افراد فی ہفتہ رہ گئی ہے۔ ریپبلکن سیاستدانوں اور کاروباری طبقے کی شدید تنقید کے بعد ہوٹل کو پناہ گاہ بنانے کے فیصلے پر نظرثانی کی گئی۔
نیویارک وفاقی حکومت سے مالی امداد میں کٹوتیوں کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے مہاجرین کی دیکھ بھال مزید مشکل ہو گئی ہے۔
قبل از وقت معاہدے کی منسوخی سے پی آئی اے کی متوقع آمدنی متاثر ہو سکتی ہے، جو پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہے۔
ہوٹل میں گزشتہ ایک سال کے دوران مہاجرین کی موجودگی کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا ہے، جس کی بحالی پر اضافی اخراجات آ سکتے ہیں۔ نیویارک سٹی حکام نے مرمت کی ذمہ داری لینے کا عندیہ دیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ اخراجات کون برداشت کرے گا۔
معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کے اعلان کے بعد، پاکستانی اور نیویارک کے حکام کے درمیان ہوٹل کے مستقبل پر مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا و ایران کا نیوکلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
عمانی وزارت خارجہ بدرالبوسعیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کیجانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے، جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس بار ہم مستقبل میں معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر متفق ہوگئے ہیں۔ اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہوگا، جبکہ ماہرین کی سطح پر ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگ 23 اپریل کو عمان میں ہوگی۔
اس حوالے سے عمانی وزارت خارجہ بدرالبوسعیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے، جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی نیت سے متعلق شکوک دور ہوں، ساتھ ہی ایران کو یہ حق حاصل رہے کہ وہ پُرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر انرجی استعمال کرسکے۔ واضح رہے کہ عمانی وزیرِ خارجہ بدرالبوسعیدی کی ثالثی میں مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوا تھا۔