لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلیٰ مریم نوازکی کاوش نے معصو م بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کیے۔ لاہور چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کی کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق 89 فیصد سے زائد رہا ہے۔ سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کے کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جاتا۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض بچوں کو آپریشن کے بعد ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ہر بچے کا ہر 15دن کے بعد فالو اپ چیک بھی کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجراء  کر دیا جائے گا۔ ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے۔ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، تمام وسائل مہیا کریں گے۔ علاوہ ازیں  مریم نواز شریف نے 35سال بعد 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے کامیاب انعقاد پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلی  نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی آرگنائزنگ ٹیم کو اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ ماہ میں آپ نے مسلسل محنت سے کام کیا، ہارس اینڈ کیٹل شو کی کامیابی آپ اور آپ کی ٹیم کی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو، ان کے افسروں اور عملے کے تمام افراد کو بھی شاباش، آپ کی محنت بچوں اور بڑوں کے چہروں پر خوشیاں لائی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس جیسی تفریحی تقریبات کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کی تفریح کے لئے انٹرٹینمنٹ ایونٹس اور تفریحی پروگرام کراتے رہیں گے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کی شاندار روایت کو بھی جاری رکھیں گے۔ 9 سے 24فروری تک ہارس اینڈ کیٹل شو سے پنجاب کے رنگ اْجاگر ہوئے، شہریوں کو خوشی ملی۔ 20بڑے ایونٹس میں بچوں اور ہزاروں فیملیز شریک ہوئیں۔ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد سے پاکستان اور پنجاب کا عالمی امیج روشن ہوا۔ برسوں بعد شہریوں نے لاہور میں شندور پولو، 7روزہ نیزہ بازی، بز کشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھے۔  پنجاب کے صوفیانہ رنگ اجاگر ہوئے، گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملا اور روایتی کھانوں کی بہار رہی۔ چلڈرن فیسٹیول، ڈاگ شو، پھولوں، نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش، رستم پنجاب دنگل کے سنسنی خیز مقابلوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو کا لطف دوبالا کیا۔ عید کے بعد لاہور ایکسپو سینٹر میں صنعتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہارس اینڈ کیٹل شو سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی نگرانی اور سربراہی میں آرگنائز کیا گیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ہارس اینڈ کیٹل شو کی مریم نواز مریض بچے کے بعد

پڑھیں:

گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بھر میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے پنجاب کا ریکارڈ پیکج دیا ہے۔ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے 25ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کے امدادی پیکج کی منظور ی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ دینے کی ہدایت کی۔ گندم کے 5 ایکڑ پر کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کیلئے لاز می ترمیم کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ’’الیکٹرو نک ویئر ہاؤسنگ ری سیٹ‘‘ پالیسی کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بنک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے کاشتکار وں نے تقریباً 55ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے۔ گندم کے کاشتکاروں کو 9500ٹریکٹر پر 10ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ گندم کے کاشتکاروں کو 1000ٹریکٹر 2.5ارب روپے کی لاگت سے مفت دیئے گئے۔کاشتکاروں کو 8ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی۔  کاشتکاروں کو5ہزار سپر سیڈر پر8 - ارب روپے سبسڈی دی جاری ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فارمر سپورٹ پروگرام کے تحت تقریباً 25ارب روپے دیئے جائیں گے۔ صوبے بھر میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45لاکھ روپے کا 85ہارس پاور ٹریکٹر مفت ملے گا۔ صوبے بھر میں گندم اگاؤ مقابلے میں دوسرے نمبر آنے والے کاشتکار کو 40لاکھ روپے کا 75ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا۔ صوبے بھر میں تیسرے نمبر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35لاکھ روپے کا 60ہارس پاور ٹریکٹر ملے گا۔ ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر 8لاکھ روپے اور سوم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ مجموعی طور پر گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10کروڑ 40لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔ پنجاب میں گندم کے کاشتکار وں کی رہنمائی کے لئے سوا ارب روپے کا ایگریکلچر انٹرنی پروگرام شروع کیا گیا۔ 1000انٹرنی صوبے بھر میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ اگیتی کپاس کاشت کرنے والے کسانوں کو 25ہزار روپے فی بلاک مجموعی طور پر ساڑھے 37کروڑ روپے ملیں گے۔ سٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سعودی عرب میں بس حادثے پانچ زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو مکڑوال میں 10دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین  پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دنیا بھر کی کرسچین کمیونٹی سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پوپ فرانسس کی امن کے لئے خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا قیام پنجاب کی ماحولیاتی بہتری کے سفر میں ایک سنگ میل کی مانند ہے۔ پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز ایک صاف اور سبز مستقبل کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔ سمارٹ فورس کو ڈرون نگرانی، رئیل ٹائم  (AQI) مانیٹرز،موبائل لیبز مہیا کی گئیں ہیں۔ انڈسٹری، پانی، پلاسٹک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی فیلڈز کے لئے خصوصی سکواڈز قائم کئے گئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز