نیوزی لینڈ میں پہاڑ کو قانوناً ’’انسان‘‘ کا درجہ دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
نیوزی لینڈ حکومت نے بذریعہ ایک قانون نارتھ آئی لینڈ میں واقع دوسرے بلند ترین پہاڑ تارانکی (Taranaki) کو ’’انسان ‘‘کا خصوصی درجہ دے ڈالا۔
پہاڑ کو انسان کا درجہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ اب کوئی فرد یا کمپنی پہاڑ یا اس کے قیمتی قدرتی ماحول کو نقصان نہ پہنچائے۔
دراصل مقامی ماری قبائل اس پہاڑ کو مقدس اور مذہبی، ثقافتی و معاشرتی لحاظ سے بڑا اہم سمجھتے ہیں۔ مگر سفید فاموں نے ان پر مظالم ڈھا کر نیوزی لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ تارانکی پر بھی قابض ہو گئے۔
اب ایک عشرے سے ماری نے اپنے مقدس پہاڑ کو نوآبادیاتی شکنجے سے آزاد کرانے کی تحریک چلا رکھی تھی۔ان کے دباؤ پر کیوی حکومت نے آخر اسے باضابطہ انسان کا درجہ دے ڈالا کہ آئندہ کوئی ملٹی نیشنل کمپنی یا سفید فاموں کا گروہ کسی بھی طرح تارانکی کو گزند نہ پہنچائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔
مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔
ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔