گورنر اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو بزنس ماڈل پر نظرثانی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک کے تمام بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کی ہدایت کردی ہے۔
پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کو اپنے ایکسپوژر کو حکومت اور بڑے کارپوریٹ سیکٹر سے ہٹا کر چھوٹے قرض داروں اور ایس ایم ایز پر مرکوز کرنا ہوگا تاکہ پائیدار بزنس ماڈل اور منافع یقینی بنایا جا سکے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کا بینکاری اور مالیاتی نظام ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاہم بینکوں کی جانب سے 74 فیصد قرضے بڑے کاروباری اداروں کو دیے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹے کاروباروں کو صرف 5 فیصد قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بینکوں کو ایس ایم ایز اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھا کر مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا چاہیے، جو کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
جمیل احمد نے ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل خدمات مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد دے رہی ہیں اور مصنوعی ذہانت بینکاری کے نظام کو یکسر تبدیل کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کو ٹیکنالوجی کے انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں منتقل کرنے کے لیے معاونت فراہم کرنی چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ڈیجیٹل بینکاری سے دھوکا دہی اور فراڈ کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، لہٰذا بینکوں کو ان خدشات کی پیشی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مالیاتی شمولیت بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 2028 تک بینک اکاؤنٹ کوریج کو 75 فیصد تک بڑھانے اور خواتین کے اکاؤنٹس کے فرق کو کم کرکے 25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اسلامی بینکاری، ایس ایم ای فنانس اور زرعی قرضوں کو فروغ دینے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، کیونکہ حالیہ سیلابوں سے سپلائی چین اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
گورنر نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ کریڈٹ مارکیٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت پیدا کریں، تاکہ مالیاتی شعبے کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
پاکستان بینکنگ سمٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سمٹ مالیاتی شمولیت بڑھانے اور معیشت کے استحکام کا روڈ میپ فراہم کرے گی، سمٹ کے موضوعات اسٹیٹ بینک کے ویژن سے مطابقت رکھتے ہیں اور بینکنگ سیکٹر کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔
انہوں نے بینکوں کو خبردار کیا کہ مستقبل میں حکومت کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں کمی کا امکان ہے، اس لیے انہیں سنجیدگی سے اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کرتے ہوئے نجی شعبے خاص طور پر چھوٹے کاروباروں کو سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان بزنس ماڈل پر نظرثانی گورنر اسٹیٹ بینک بینکوں کو انہوں نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ ایک ایسا نام جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں، موسیقی کی دنیا کا یہ بڑا نام، اپنے گانوں سے دلوں پر راج کرنے والا آج اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یویو ہنی سنگھ نے مصری ماڈل ایماء کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ماڈل کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)
انسٹاگرام پر ویڈیو میں یویو ہنی دنگھ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے جبکہ ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یویو کے گانے پر عملہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکار کے ساتھ بیٹھی ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے، یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو “کلیوپیٹرا”(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا۔
یویو ہنی سنگھ اور مصری ماڈل ایماء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر