محکمہ صحت جی بی میں 45 ڈاکٹروں کے تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ڈاکٹر ہدایت حسین کو بطور ڈی ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، جبکہ ڈاکٹر محمد زعیم ضیا کو پرنسپل ایچ آر ڈی سی گلگت مقرر کیا گیا ہے، جو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ آفس گلگت بلتستان کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان میں 45 ڈاکٹروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ہدایت حسین کو بطور ڈی ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، جبکہ ڈاکٹر محمد زعیم ضیا کو پرنسپل ایچ آر ڈی سی گلگت مقرر کیا گیا ہے، جو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ آفس گلگت بلتستان کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ اس طرح ڈاکٹر سید ذاکر حسین کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر شمشاد بیگم کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے بیسن ہسپتال، ڈاکٹر سائمہ اختر کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر نسیم فاطمہ کو تین ماہ کے لیے سٹی ہسپتال گلگت سے ہنزہ، ڈاکٹر حمید عالم کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے بیسن ہسپتال، ڈاکٹر فرحین خان کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر فریدہ بتول کو سٹی ہسپتال گلگت سے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، ڈاکٹر ثناور عباس کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت تبادلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر معراج احمد رانا کو سٹی ہسپتال گلگت سے استور ہسپتال، ڈاکٹر سدف کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر حنا خان کو بیسن ہسپتال گلگت سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر احسان علی کو گاہکوچ ہسپتال سے سٹی ہسپتال گلگت، ڈاکٹر انعام اللہ خان کو انتظامی امور کی ذمہ داری کے ساتھ ہنزہ ہسپتال سے گوجال سول ہسپتال، ڈاکٹر بختاور زہرا کو سٹی ہسپتال گلگت سے استور ہسپتال، ڈاکٹر ماریہ جان کو دوبارہ ہنزہ ہسپتال، ڈاکٹر مالیحہ امین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو، ڈاکٹر توصیف عباس کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، ڈاکٹر وجاہت حسین کو کنسلٹنٹ پیڈیاٹرکس کے طور پر پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، ڈاکٹر سیدہ فاطمہ زہرہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال استور، ڈاکٹر زینب ناصر کو ایس ایس جی ٹی ایچ گلگت، ڈاکٹر بشری پروین کو سی ایچ بیسن، اور ڈاکٹر عائشہ حیات کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔
آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ