اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کھلنا ہے اور جب یہ کیس کھلا تو بڑے بڑے لوگ شکنجے میں آئیں گے۔سماء ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو دوستی میں مارا گیا، وہ جتنا اسٹیبلشمنٹ سے قریب تھے اتنا ہی پی ٹی آئی کے قریب تھے، گٹھ جوڑ ملے گا تو اس میں بہت کچھ ملے گا اور میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ان کو قتل کیا گیا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہونا ہے لیکن یہ پتہ تھا کچھ ہونا ہے، میں نے ارشد شریف کے قتل میں بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں لیا، مراد سعید کیوں چھپا ہوا ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے 9 مئی کی منصوبہ بندی ہوئی، ان سے آخری دن ملا تو اس کمرے میں جو آلات تھے وہ کس کے دفتر کے تھے؟۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی اور عثمان بزدار بشریٰ بی بی کی پروڈکٹ تھے ، بشریٰ بی بی کے سامنے عثمان بزدار جہاز میں زمین پر ( نیچے ) بیٹھتے تھے اور کچھ وزیر بھی بشریٰ بی بی کے سامنے ہاتھ جوڑ کر بیٹھتے تھے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید کو بانی پی ٹی آئی کی بطور وزیراعظم پشت پناہی تھی ، اس لئے وہ طاقتور تھے اور ان کا کورٹ مارشل ہوگا۔

"میں 6 افراد کو قتل کرکے آ رہا ہوں"  انتہائی خوش اخلاق سمجھے جانے والے نوجوان کا تھانے میں ایسا انکشاف کہ اہلکار بھی دہل گئے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا ارشد شریف

پڑھیں:

جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے: ایڈووکیٹ جنرل کے پی

فوٹو بشکریہ فیس بُک

ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے۔

شاہ فیصل اتمان خیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ججز سینیارٹی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت طلب کرنے کے معاملے میں کہا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے ساتھ پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔

شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حتمی جواب تاحال تیار نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے بھیجے گئے پرفارما پر غور کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مکمل ریکارڈ منگوانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات
  • وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  •   تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی
  • جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے: ایڈووکیٹ جنرل کے پی
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند
  • ارشد چائے والا کس ملک کا شہری ہے؟اداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش