پسماندہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے، حاجی گلبر خان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونر داس کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بونر داس کا دس کلومیٹر روڈ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کے دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بونر داس پرائمری سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے اور بونر نالے میں پانچ سو کلو واٹ کا بجلی گھر بنانے کیلئے فزیبلٹی تیار کرنے کیلئے محکمہ برقیات کو احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بونر داس کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بونر داس کا دس کلومیٹر روڈ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عید کے بعد چلاس بونر داس کا تفصیلی کریں گے۔ عمائدین بونر داس نے بونر داس آمد پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شاندار استقبال کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کا پہلا وزیر اعلیٰ ہے جس نے بونر داس کا دورہ کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان بونر داس کا وزیر اعلی کے عوام کہا کہ
پڑھیں:
کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔