سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، مزید 4 ملزمان کو نوٹسز جاری
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور سیکیورٹی ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ایک ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا ہے۔
ملزم ملک مبین پنجاب کے شہر جڑانوالہ کا رہائسی ہے، جس نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور ادارے کے خلاف پوسٹ کی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے والے 11 ملزمان جے آئی ٹی میں طلب
منگل کے روز ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سینیئر سول جج کریمنل ڈویژن کے حکم پر ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، یو اے ای کے صدرکی جعلی تصاویر، ویڈیوزکے معاملے پر بھی ایف آئی اے سائبرکرائم نے درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔
سائبر کرائم نے پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 4، ایبٹ آباد میں 2 مقدمے درج کیے ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آرز درج کرکے 20 ملزم گرفتار کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایف آئی اے پروپیگنڈا سائبرکرائمز سوشل میڈیا مریم نواز ملزم گرفتار وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے پروپیگنڈا سوشل میڈیا مریم نواز ملزم گرفتار پنجاب مریم نواز سوشل میڈیا کے خلاف ملزم کو
پڑھیں:
یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلی پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔