آسکرز 2025: ہم کیا جانتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک—امریکہ میں لاس اینجلس میں لگنے والی حالیہ آگ کے باوجود ایوارڈ سیزن جاری ہے اور اب سب کی نظریں 97ویں اکیڈمی ایوارڈز پر جمی ہوئی ہیں۔
رواں برس گریمی سے لے کر دیگر بڑے ایوارڈز شوز کی تقریبات میں لاس اینجلس آتش زدگی سے متاثرہ افراد کی مدد کا عہد کیا گیا تھا۔اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے بھی اپنے ممبران اور فلمی برادری کی بحالی میں مدد کا عہد کیا ہے۔
لاس اینجلس وائلڈ فائر کی وجہ سے آسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان بھی دو بار ملتوی کیا گیا تھا۔ لیکن
ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کی تقریب اپنے مقررہ وقت یعنی دو مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔
تقریب کو امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ‘اے بی سی’ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
آسکرز کی میزبانی امریکی ٹیلی وژن میزبان اور کامیڈین کونن او برائن کریں گے۔ کامیڈین پہلی بار اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔
کامیڈین کونن او برائن ان ہالی وڈ اسٹارز میں شامل ہیں جن کا گھر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی نذر ہو گیا تھا۔
آسکرز میں کون پرفارم کرے گا؟
اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے سالوں کے برعکس اس بار اوریجنل سونگ کی کیٹیگری کے لیے نامزد گانوں کی پرفارمنس نہیں پیش کی جائے گی۔
تقریب کے پروڈیوسرز نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس سال آسکرز میں دوجا کیٹ، لیزا اور آریانا گرینڈے سمیت دیگر فن کار پرفارم کریں گے۔
دوسری جانب سب کی نظریں آسکرز کی شام کے سب سے بڑے ایوارڈ یعنی بہترین فلم کے ایوارڈ پر جمی ہوئی ہیں۔
بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے 10 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ان فلموں میں انورا، دی بروٹلسٹ، آ کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، امیلیا پیرز، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز، دی سبسٹینس اور وکڈ شامل ہیں۔
بہترین فلم کا ایوارڈ کسے ملے گا؟ اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے۔ لیکن اس وقت ‘انورا’ سبقت حاصل کر چکی ہے۔ ‘انورا’ نے پروڈیوسرز گلڈ، ڈائریکٹرز گلڈ اور انڈیپینڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز میں اعلیٰ ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
بہترین فلم کی دوڑ میں انورا کے علاوہ کونکلیو، دی بروٹلسٹ، آ کمپلیٹ ان نون اور امیلیا پریز کے جیتنے کی بھی امیدیں ہیں۔
بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے فلم ‘دی سبسٹینس’ کی ڈیمی مور کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن بافٹا اور انڈییپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز میں ‘انورا’ کے لیے مائیکی میڈیسن کی جیت نے مقابلے کو مزید سخت بنا دیا ہے۔
دوسری جانب بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے ‘دی بروٹلسٹ’ کے ایڈریئن بروڈی کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ لیکن اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ جیتنے والے ٹمیتھی شیلیمے انہیں سخت مقابلہ دے سکتے ہیں۔
اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ سے لی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: لاس اینجلس بہترین فلم آسکرز کی کے لیے
پڑھیں:
سیدہ فاطمۃ الزہرا (س) کی ذات صنف نسواں کیلیے بہترین اسوہ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو دو جہانوں کی عورتوں کی سردار قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس عالم انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لیے بہترین اسوہ حسنہ اور حقیقی رہنماء ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپؑ کو دو جہانوں کی عورتوں کی سردار قرار دیا۔ آپ وہ عظیم ہستی ہیں جن کے احترام میں سرورِ کائناتؐ خود کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جشن میلاد حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محسن علی لغاری کا نکاح بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز مولانا عبدالہادی گولاٹو کی جانب سے حدیثِ کساء کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد عرفان علی درویش اور غلام شبیر پنجتنی نے بارگاہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر نکاح کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نکاح ایک مقدس رشتہ ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نسل انسانی کی بقاء کو جاری رکھتا ہے۔ باقی تمام رشتے انسان کے اختیار کے بغیر بنتے ہیں، جیسے ماں، باپ، اولاد کا رشتہ یہ سب خالق کائنات کی جانب سے طے ہوتے ہیں، مگر شریک حیات کے انتخاب کا حق مرد و عورت دونوں کو مکمل طور پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسلام میں خواتین کی مرضی کے بغیر ان کا رشتہ طے کرنا جائز نہیں۔ اسلام نے عورت کو عزت، اختیار اور مکمل احترام کے ساتھ شریک حیات کے انتخاب کا حق دیا ہے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے محسن علی لغاری اور ان کے اہلخانہ کو نکاح کی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس رشتے کو خیر و برکت، محبت اور سکون کا ذریعہ قرار دے۔