وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی طبیعت خراب، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اچانک علیل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ڈاکٹروں نے علی امین گنڈاپور کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان فراز مغل نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور طبیعت خراب ہونے کے باوجود آج سرکاری امور نمٹانے میں مصروف رہے۔
یہ بھی پڑھیں ملکی مسائل اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہیں، علی امین گنڈاپور
ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحت یاب ہونے کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرام کا مشورہ ڈاکٹرز طبیعت خراب علی امین گنڈاپور علیل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رام کا مشورہ ڈاکٹرز علی امین گنڈاپور علیل وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔