پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو جاری کردہ ایک سرکلر میں آلٹو وی ایکس آر ایم ٹی، وی ایکس آر اے جی ایس اور وی ایکس ایل اے جی ایس بالترتیب 27 لاکھ 7 ہزار، 28 لاکھ 94 ہزار اور 30 لاکھ 45 ہزار روپے سے بڑھا کر 28 لاکھ 27 ہزار، 29 لاکھ 89 ہزار اور 32 لاکھ 40 ہزار روپے کردی گئیں، یعنی ان ماڈلز کی قیمتوں میں 95 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح تین دہائیوں پرانی سوزوکی راوی کی قیمت 18 لاکھ 56 ہزار روپے سے بڑھا کر 19 لاکھ 56 ہزار روپے کردی گئی ہے جو کہ ایک لاکھ روپے کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔کمپنی نے آلٹو کے تمام ویریئنٹس میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ صارفین کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے اپ گریڈیشن کو قرار دیا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس اضافے سے حفاظت اور آرام میں بہتری آئی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پروڈکٹ معیار اور بھروسے کے لحاظ سے آگے بڑھتی رہے۔مجموعی طور پر گاڑیوں کی مانگ عام طور پر عیدالفطر سے پہلے بڑھ جاتی ہے۔ مالی سال 2025 میں جولائی-جنوری کے دوران سوزوکی آلٹو 660 کی اچھی فروخت دیکھی گئی، جو ایک سال پہلے 16 ہزار 388 ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار 633 یونٹس تک پہنچ گئی۔ صارفین آٹو فنانسنگ کے لیے بھی آلٹو کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فنانسنگ کیپ 30 لاکھ روپے ہے۔

پاک سوزوکی نے رواں مالی سال کے سات ماہ میں راوی کے 3 ہزار 177 یونٹس فروخت کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 733 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ایک سال سے زائد عرصے سے روپے اور ڈالر کی برابری کے استحکام کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ہے۔ اس سے قبل کچھ اسمبلرز خریداروں کو راغب کرنے کے لیے سود کی شرحوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پروموشنل اسکیموں کے تحت قیمتوں میں چھوٹ کی پیشکش کر رہے تھے۔

 

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں گاڑیوں کی ہزار روپے

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ