DOHA:

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی دورہ قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اسرائیل جنگی مجرم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

حماس رہنما ڈاکٹر خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے منتظر ہیں، فلسطینی مسلمانوں کو دوائیوں، خیموں اور راشن کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور مولانا نے اپیل کی کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن اور پاکستانی عوام مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ تعاون کریں۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے حماس کی مرکزی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر سے ملاقات کی تھی اور ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی ابرار احمد اور حماس رہنما ڈاکٹر ظہیر ناجی بھی موجود  تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے خالد مشعل

پڑھیں:

امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ

انصار اللہ تحریک کے رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں، یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت ضربیں لگائیں گے۔ آنے والے دنوں میں حیرت کی توقع کریں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں۔ انصار اللہ تحریک کے رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں، یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت ضربیں لگائیں گے۔ آنے والے دنوں میں حیرت کی توقع کریں۔ ادھر یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا: "امریکہ یمن کے خلاف اپنی ناکام جارحیت سے یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں امریکی جرائم جنگی جرائم ہیں اور یہ ملک جان بوجھ کر ان جرائم کو جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے۔الحوثی نے نوٹ کیا کہ امریکہ جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور تازہ ترین جنگی جرم یمن کے الحدیدہ میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر بمباری ہے۔ ان کے مطابق راس عیسیٰ بندرگاہ پر بمباری ایک مکمل جنگی جرم ہے اور اسرائیلی حکومت کی گھناؤنی حمایت کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ