کراچی میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیارکرگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا جہاں 4 دن میں ایک ارب گیلن پانی کی فراہم نہیں ہوسکی اور لائنوں کی مرمت کا کام مقررہ وقت گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا گیا۔
واٹر کارپوریشن کی جانب سے مرکزی لائنوں میں آنے والے رساؤ کے مرمتی کام کے لیے 72 گھنٹے کا شٹ ڈاون لیا گیا تھا تاکہ لائنوں کی مرمتی کام کر کے رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی بہتر انداز سے کی جا سکے جبکہ صورت حال اس کے برعکس شکل اختیار کرگئی اور اچانک مرمتی کام شروع کیا گیا جس سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی چار دن سے بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی کے متاثرہ علاقوں کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، لائنزایریا، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، پی آئی بی کالونی، گلبہار، ناظم آباد سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے اور مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر 15 سے 20 دن میں پانی کا بحران پیدا ہو جاتا ہے کبھی لائنیں پھٹ جاتی ہیں، کبھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوجاتا ہے اور اب لائنوں کی مرمت کے نام پر پورے شہر کا پانی بند کر دیا گیا اور مہنگے داموں ٹینکر خرید کر اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔
چیف انجیئنر بلک ظفر پلیچو نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک درجن سے زائد مقامات پر لائنوں کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا اور نئے والز بھی لگا ئے گئے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرمرکزی لائنوں کو چارج کیا جا رہا ہے اور بدھ کو شہر میں پانی کی فراہمی بہتر ہوجائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم شہر میں پانی فراہم کر رہے ہیں چند علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے لیکن وہ بدھ کو معمول پر آجائے گی۔
واضع ر ہے کہ واٹر کارپوریشن نے پہلے مرحلے میں صرف دو مقامات منوں گوٹھ گلشن اقبال اور پیلی کوٹھی لیاقت آباد میں لائنوں کی مرمت کرنے کا کہا تھا تاہم اس کے بعد شہر کے ایک درجن سے زائد مقامات پر مرمتی کام شروع کیا گیا اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دس پمپس بند کردیے گئے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا اور آخری اطلاعات تک دس پمپس ابھی بند ہیں جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کرے مزید 24 سے 48 گھنٹوں تک پانی کی فراہمی معمول پر آنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پانی کی فراہمی شہر میں پانی میں پانی کا مرمتی کام لائنوں کی گیا اور ہے اور
پڑھیں:
سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے، ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے، شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا مگر اسکے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مختلف سینٹرز کی تبدیلیوں نے طلباء اور والدین کو پریشان کر رکھا ہے۔