خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ، آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پشاور:
حکومت خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ، آن لائن رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا۔
حکومت خیبر پختونخوا نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبرپختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن رجسٹریشن مہم کا آغاز 25 فروری سے کردیا ہے۔
دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو سفارش کی ہے کے وہ اس ضمن میں اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر لگایئں تا کہ تمام سرکاری ملازمین بروقت مطلع ہوں اور وقت پراپنی درخواستیں دستک ایپلیکیشن پر آن لائن جمع کر سکیں۔
ایپ پردرخواست فارم دستیاب ہیں جسے پلے سٹور، ایپل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیل اور آن لائن فارم کا لنک ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور KPITB کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین (تین کروڑ) سے بڑھا کر 100 ملین (10 کروڑ) روپے کر دی ہے۔
مشیر اطلاعات یرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے وژن اور وزیراعلی کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔