یوکرین تنازع میں عدم مداخلت کے مؤقف پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ، روسی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریف کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کیف کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت سے انکار کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں روسی شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ جنگ بندی کیلئے ضروری قرار دیا۔
البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ عارضی جبگ بندی یوکرین کے مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنایا۔
روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے دورہ پاکستان کا یوکرین کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، چاہتے ہیں روسی صدر کا کسی بھی ملک کا دورہ اچھے طریقے سے ہو۔
البرٹ خوریف نے کہا کہ روسی صدر کے دورے سے پہلے باہمی تعاون میں ٹھوس توسیع سامنے آنی چاہیے، جب باہمی تعاون کی بنیاد ٹھوس ہوگی تو روسی صدر کا دورہ پاکستان بھی ہوجائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت روسی سفیر نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے: چینی سفیر
---فائل فوٹوپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کی، کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے ہیں۔
چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ون چائنا پالیسی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، چین اور پاکستان نے ہمیشہ اہم قومی مفادات، معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔
اسلام آبادپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ...
انہوں نے مزید کہا کہ چین گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک منصوبہ اب ایک حقیقت ہے، گوادر پورٹ کو مزید فعال کیا گیا ہے، خنجراب پاس اب پورا سال کھلا رہتا ہے۔
چینی سفیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان کرنسی تبادلے کا معاہدہ ہو چکا ہے، گزشتہ ایک دہائی میں چین اور پاکستان کے درمیان فوجی مشقیں بھی ہوئی ہیں۔