بجلی قیمت میں کمی کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے، سیکریٹری پاور کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سیکریٹری پاور نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے بجلی قیمت میں کمی کے اقدامات کے نتائج ماہ اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اس دوران سیکریٹری پاور نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے حکومتی اقدامات کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس جون میں صنعتی صارفین کی بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ تک سستی کی جاچکی ہے، گزشتہ سال ڈسکوز نے 590 ارب روپے کا نقصان کیا۔
کمیٹی اجلاس میں 501 ارب روپے کے بقایاجات کی عدم وصولی کا جائزہ لیا گیا۔
رکن کمیٹی شاہدہ اختر نے سوال کیا کہ بلوں کی ریکوری کےلیے سابق سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کیا کیا؟
اس دوران چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ راشد لنگڑیال پاور ڈویژن سے ایف بی آر چلے گئے اور وہاں1 ہزار گاڑیوں کا آرڈر کیا، یہ کیا طریقہ ہے؟ راشد لنگڑیال کو اگلے اجلاس میں بلاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے