عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی، اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے بیٹی مہر النساء احمد نے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ جیل سے روانہ ہوئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔