مصطفی قتل کیس، اداکار ساجد حسن کا کام بند، محلے داروں نے قطع تعلق کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)مصطفی عامر قتل کیس میں ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اور اب اس کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔ کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، تاہم ساحر حسن کی جانب سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔
عدالت نے آج ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ساجد حسن کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس اور منشیات کی فراہمی دو الگ معاملات ہیں اور ان دونوں کو آپس میں جوڑنا اصل کیس سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔اداکار ساجد حسن نے کہا کہ مصطفی عامر کی موت کا سن کر دل رنجیدہ ہوا، وہ میرے بیٹے جیسا تھا۔ جب میں نے اس کی والدہ کی ویڈیو دیکھی، تو رات بھر سو نہیں سکا۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے ذریعے اپنے موقف کو عوام تک پہنچا سکتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ کیس عدالت میں ہے، اور عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔ساجد حسن نے اپنی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، میرا کام بند پڑا ہے، محلے والوں نے بھی مجھ سے قطع تعلق کر لیا ہے۔ میرے بیٹے پر صرف الزام ہے، لیکن ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا، پھر بھی معاشرے نے ہم سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹے کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اور اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی بھی ہے، تو اس کا تعلق مصطفی عامر قتل کیس سے جوڑنا غلط ہوگا۔ساجد حسن نے اس کیس میں غیر جانبدار تحقیقات اور منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا کیس ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ اس کی غیر جانبدار تحقیقات ہوں تاکہ اصل مجرم سامنے آ سکیں اور دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مصطفی عامر قتل کیس کہا کہ
پڑھیں:
علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے مختلف علاقائی امور پر گفتگو کی اور رہنمائی لی۔ وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی، باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔