Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:08:49 GMT

سندھ: ماہ رمضان کے باعث امتحانات کی تاریخیں تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

سندھ: ماہ رمضان کے باعث امتحانات کی تاریخیں تبدیل

سندھ میں ماہ رمضان کے باعث امتحانات کی تاریخ تبدیل کر دی گئیں۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے۔گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔

دریں اثنا حکومت سندھ نے صوبے میں اساتذہ کی بھرتی کا مرحلہ 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں 5 ہزار مسلسل غیرحاضر اساتذہ کو برطرف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 22 فروری کو صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا تھا.

مارچ میں شیڈول امتحانات کو رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے (آج) محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جے یو آئی (ف) کا کینالز معاملے پر تحریک کو تیزکرنے کافیصلہ

جے یو آئی (ف) نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما جے یو آئی (ف) مولانا راشد سومرو نے کہاکہ 24 ، 25 اور 26 اپریل کو جلسے کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ علاوہ ازیں کراچی بار نے گزشتہ روز  مبینہ فائرنگ کے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا جب کہ سندھ بار کونسل کا آج سے سندھ بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔مجوزہ کینالز کے خلاف حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جب کہ خیرپور میں ریلوے ٹریک کو بھی بند کیا گیا جسے پولیس اور رینجرز نے بعد ازاں کھلوا دیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی بڑی جماعت، جو فیصلہ کرے قبول ہو گا: بیرسٹر گوہر 
  • کوئٹہ، محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے احتجاج کے باعث بورڈ امتحانات ملتوی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے ہلچل سے بھرے پہلے 3 ماہ؛ دنیا کا منظرنامہ تبدیل
  • جے یو آئی (ف) کا کینالز معاملے پر تحریک کو تیزکرنے کافیصلہ
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • جماعت اسلامی کی پرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کی پُرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • تبدیل ہوتی دنیا
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟