کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلوں کے دوران ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات ہونے والے حمزہ ہمایوں کا تعلق پولیس سروس کے 43ویں کامن سے ہے۔
حمزہ ہمایوں اس سے قبل نیکٹا میں خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں اسلام آباد پولیس ،میں بطور ایس پی کئی اہم پوسٹنگز پر موجود رہے، حمزہ ہمایوں ایس پی صدر، ایس پی ٹریفک اور ایس پی سی ٹی ڈی بھی رہے۔حمزہ ہمایوں بطور چیف سیکورٹی آفیسر ٹو وزیر داخلہ بھی خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں آئی جی اسلام آباد کے پی ایس او بھی تعینات رہے، حمزہ ہمایوں کی بطور ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان سے سیف سٹی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا
اسلام آباد پولیس کی جانب سے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اقبال ایس ایس پی سیف سٹی تعینات کیے گئے، محمد اقبال کے پاس ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر اور ٹریننگ کا بھی چارج ہوگا، محمد اقبال اس سے قبل ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حمزہ ہمایوں ایس
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔
4مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے۔