10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم زمان کا بلال پارک میں جنرل سٹور تھا جہاں اذان سودا سلف لینے گیا، ملزم زمان نے سٹور کے اندر بلا کر چھیڑ چھاڑ کی اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ساندہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے شیطان کیفر کردار تک جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوپاکپتن کے نواحی علاقے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔