دبئی میں ملائیکہ راجہ نامی خاتون نے ماں بننے کے لیے اپنے شوہر سے 33 کروڑ بھارتی روپے لینے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ دبئی میں پیش آیا ہے اور اپنا ہی بچہ پیدا کرنے کے لیے شوہر سے کروڑوں روپے لینے والی خاتون برطانوی نژاد ہیں۔

ملائیکہ راجہ نے بتایا کہ میرے شوہر نے ماتھے پر ایک شکن لائے بغیر ہی میری یہ ڈیمانڈ پوری کردی تھی۔

خاتون سے جب ان پیسوں کے استعمال سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ 70 لاکھ روپے تو میری اور بچے کی صحت کے دیکھ بھال میں خرچ ہوگئے۔

ملائیکہ راجہ نے مزید بتایا کہ میں نے دنیا میں آنے والے بچی کے لیے 15 کروڑ روپے کا ایک شاندار گھر بھی خریدا تھا۔

خاتون کے بقول اس گھر کو بچے کے شایان شان بنانے کے لیے 86 لاکھ روپے مالیت کا سامان خریدا جب کہ 70 لاکھ کے لگژری زیورات اور بیٹی کیلئے ڈیزائنر لباس خریدے۔

ملائیکہ راجہ نے بتایا کہ شوہر سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی تھی اور پھر ہم اسی برس شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

خاتون نے برملہ اعتراف کیا کہ انھوں نے یہ شادی پیسوں کے لیے کی تھی اور اسی وقت ڈیمانڈ رکھی تھی کہ اپنی اور بچے کے مالی تحفظ کی یقین دہانی کے بغیر وہ ماں نہیں بنیں گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملائیکہ راجہ شوہر سے کے لیے

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ سارا معاملہ آپ کے سامنےہے،ملاقات نہیں کرنے دے رہے ،آئین،قانون،عدالت سب کچھ ایک طرف ہے،یہ بچگانہ جبر ہے،کیا حاصل کرلیں گے ۔ 

 گور  کھپور ناکہ پر میڈیاسے  گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ 3 ہفتوں سے مجھے اور بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا،تو کیا حاصل ہو گا،کسی دن تو ہم مل ہی لیں گے ،یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بانی کو قید تنہائی میں ڈال دیں یا ان کے کے ہاتھ میں دے دیں گے،انہوں نے کہاکہ یہ تو بچگانہ روش اور عمل ہے جس پر یہ کار فرما ہیں۔

سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

 صحافی کو جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بہنوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے،یہ آپ کہہ رہے ہیں تو میں مان لیتا ہوں،جب تک بہنیں ملاقات کرکے واپس نہیں آئیں گے تو کیا بات کروں،ہم دیکھتے ہیں،جب وہ آئیں گی تو پھر پتہ چلے گا ، ان کا کہنا تھاکہ ہماری لسٹ کے مطابق فیصل ملک ایڈوکیٹ کی بانی سے تفصیلی ہدایات دی ہیں،اس کے بارے میں بعد میں آگاہ کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ  امریکی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بات غلط ہے،ہمارا بیک ڈور کسی سے رابطہ نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ حواس باختہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے مجھے چیف جسٹس کو خط لکھنے کو کہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی وردی کی آڑ میں آئس سپلائی کرنیوالا گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • خوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی