عمرہ کے خواہشمند زائرین کیلئےاہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق عمرہ کے لیے روانگی سے کم از کم دس دن پہلے گردن توڑ بخار ویکسین ضروری لگوائیں تاکہ مطلوبہ مدافعت حاصل کی جا سکے۔وزارت صحت نے کہا کہ وہ افراد جو گزشتہ 5 سال کے دوران یہ ویکسین لے چکے ہیں انہیں دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی تاثیرکی مدت برقرار ہے۔
دوسری جانب زائرین حج وعمرہ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے انہیں مزید سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں، سعودی عرب میں ڈیجیٹل سروسز ایپ ’نسک‘ میں مزید خدمات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ؛ سردار ایاز صادق
سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے کے نتیجے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 5 عمرہ زائرین کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سردار ایاز صادق نے جاں بحق عمرہ زائرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں ۔
آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق
اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حادثے میں جاں بحق زائرین کے اہلخانہ اور زخمی ہونے والے زائرین سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق عمرہ زائرین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔