پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اعظم سواتی سے جناح ہاو¿س کیس میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اعظم سواتی نے ہمارے پاس دوبارہ آنا تھا مگر یہ نہیں آئے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مگر آپ نے تو لکھ رکھا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تفتیش مکمل ہے، اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم پولیس کے پاس جانا چاہتے تھے مگر پولیس نے ہمیں وقت نہیں دیا۔
بعدازاں عدالت نے جناح ہاو¿س کیس میں پی ٹی آئی رہنما کو تفتیش کے لئے پولیس کے پاس پیش ہونے کی ہدایت کی جبکہ اعظم سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اعظم سواتی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے، زرتاج گل
راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے۔
9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ آج 12 مقدمات کی سماعت ہے، یہ تمام بوگس مقدمات ہیں ۔ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے ۔ عمران خان کی بہنیں چار چار گھنٹے جیل کے باہر بیٹھی رہتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران سے ملاقات کی لسٹ میں نام درج ہونے کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ جیل کے باہر ہمارا محاصرہ کیے رکھا گیا ہے ۔ کل گجرانولہ میں تھی تو وہاں مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ۔ گجرانولہ میں میرے خلاف مقدمات درج ہیں ۔
زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں۔ خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، عالیہ حمزہ کو بھی کل گرفتار کیا گیا۔تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کے بہت برے حالات ہیں۔ فیڈرل اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ پارلیمانی لیڈر ہیں، اس کے باوجود 5 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی پرفارمنس صرف ٹک ٹاک پر نظر آتی ہے۔
پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سے ہمارے امیدوار جیتے ہیں، مگر فارم 47 پر ہروا دیا گیا۔ سندھ کا پانی خود فروخت کر کے اب رونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ 9مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا ۔