Express News:
2025-12-14@09:21:24 GMT

کروڑوں روپے قرض معافی کے الزامات پر پریتی زنٹا برس پڑیں

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے 18 کروڑ روپے کے قرض معافی کے دعووں کو مسترد کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا نے کانگریس کے الزامات کو 'جعلی' قرار دیتے ہوئے قرض معافی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

پریتی نے کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اداکارہ کیخلاف بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلا رہی ہے جبکہ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مذکورہ قرض کی رقم 10 سال پہلے ہی ادا کر چکی ہیں۔

انہوں نے کیرالہ یونٹ کانگریس کی جانب سے لگائے گئے بحران زدہ نیو انڈیا کوآپریٹو بینک سے 18 کروڑ روپے کا قرض معاف کرانے کے بدلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دینے کے الزام کی سختی سے تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ کیرالہ کانگریس کے ایکس اکاؤنٹ نے ایک نیوز پورٹل کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بی جے پی کو دے کر اپنا 18 کروڑ کا قرض معاف کروا لیا ہے اور بینک پچھلے ہفتے دیوالیہ ہو گیا جبکہ عوام اپنی رقم کے لیے سڑکوں پربھٹک رہے ہیں۔‘

 پریتی زنٹا نے اس پوسٹ کے جواب میں کانگریس کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود چلاتی ہیں اور کانگریس کو جعلی خبر پھیلانے پر شرم آنی چاہیے کسی نے میرے لئے کوئی قرض معاف نہیں کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل 

لاہورکی لطیف جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل سامنے کے آنے کے بعد  متاثرہ جیولرز کی درخواستوں پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ 

سنار نورالعین نے 9 کروڑ مالیت کے سونا غائب ہونے کا  مقدمہ درج کروا دیا،  متاثرہ سنار نے کہا کہ نو کروڑ مالیت کا سونا وسیم اختر کے پاس امانتاً رکھا تھا، متعدد بار کہا کہ سونا واپس کردو مگر ملزم وسیم نے سونا واپس نہ کیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم وسیم اختر متعدد سناروں کا سونا لے کر فرار ہوگیا،  اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔

پولیس نے کہا کہ تمام متاثرہ جیولرز کے مقدمات درج کرنے کا عمل تیز رفتار سے جاری ہے۔

ملزم شیخ وسیم کیخلاف ایک اور درج مقدمے کے مطابق ملزم نے نورالعین سے 9 کروڑ مالیت کا سونا ہتھیایا۔

پولیس نے فراڈ کے علاوہ دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ ملزم شیخ وسیم کی ٹریول ہسٹری ایکسپریس نیوز سامنے لے آیا۔

ریکارڈ  کے مطابق واردات سے قبل8نومبر کو ملزم لاہور ائیرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوا ، 16 نومبر کو ملزم شیخ وسیم  تھائی لینڈ سے واپس لاہور پہنچا، بیرون ممالک سفر کا سلسلہ 12 مئی 2007 کو شروع ہوا، ملزم ملائیشیا ، بنکاک ، دبئی ،سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کرتا رہا۔

ٹریول ہسٹری کے مطابق شیخ وسیم نے 12 مرتبہ سعودی عرب،8 بار دبئی کا سفر کیا ، شیخ وسیم نے موبائل بند کرنے سے قبل آخری کال رات 11 بج 26 منٹ پر کی،  پولیس نے آخری کالر کو شامل تفتیش کرلیا۔ 

پولیس ریکارڈ  کے مطابق  تین گاڑیاں ملزم کے زیر استعمال رہیں،  ایک گاڑی حال ہی میں دوسرے شخص کے نام ٹرانسفر ہوئی،دو سے متعلق  تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل 
  • کسٹمز کی ائرپورٹس پر کارروائیاں  کروڑوں روپے کا سونا، چاندی ضبط
  • کسٹمز کی رواں سال ایئرپورٹس پر کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سونا، چاندی ضبط
  • ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر اہم پیشرفت
  • کرنٹ کے حادثات اور اوور بلنگ پر لیسکو کو کروڑوں روپے کے جرمانے عائد
  • پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ
  • کبریٰ خان کی نئی وائرل ڈانس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • دہشتگردی میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوراً بند کریں، پاکستان کا کمپنیوں سے مطالبہ
  • عادی مجرم عادل راجہ نے معافیاں مانگنے کی ابتدا کر دی،
  • لندن ہائیکورٹ کے حکم پر عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی