Islam Times:
2025-04-22@06:29:48 GMT

شہید سید حسن نصراللہ کا جنازہ، اسرائیل سکتے میں ہے، یاسر رشید کا وی لاگ

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

وی لاگ میں یاسر رشید نے مسلم دنیا کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ جیسے قائدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مزاحمت کی شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔ یاسر رشید کا یہ وی لاگ ایک اہم تجزیہ ہے جو نہ صرف شہید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے بلکہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یاسر رشید نے 92 نیوز پر اپنے وی لاگ میں حزب اللہ کے شہید کمانڈر سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شہادت کے پس منظر پر تفصیلی گفتگو کی۔ وی لاگ میں یاسر رشید نے شہید حسن نصراللہ کی جدوجہد، مزاحمت اور عالمِ اسلام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ شہید کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ امت مسلمہ کے ایک محبوب اور محترم رہنما تھے۔ یاسر رشید نے واضح کیا کہ اسرائیل حسن نصراللہ کی شہادت کے ذریعے مزاحمتی تحریکوں کو کمزور کرنا چاہتا تھا مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ وی لاگ میں یاسر رشید نے مسلم دنیا کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ جیسے قائدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مزاحمت کی شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔ یاسر رشید کا یہ وی لاگ ایک اہم تجزیہ ہے جو نہ صرف شہید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے بلکہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یاسر رشید نے حسن نصراللہ لاگ میں

پڑھیں:

انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے، اب قبر کھودی جارہی ہے ، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ میں اس ملک میں موجود ہی نہیں تھا، انصاف کی قبر کھودی جارہی ہے انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری حکم نامہ آگیا ہے کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے، 36 ہزار کیسز کو چار ماہ میں مکمل کرنا مشکل ہے، ان کیسز کا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کو مستحکم کرنے کے لیے صاف ٹرائل ضروری ہے، ہم انصاف چاہتے ہیں غریبوں کی حالت زار دیکھیں غریب دن بدن غریب ہورہا ہے، چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ایپل ہے کہ چارہ ماہ میں کیس کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے، مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ میں اس ملک میں موجود ہی نہیں تھا، انصاف کی قبر کھودی جارہی ہے انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج ذاتی طور پر عدالت سے استدعا کی ہے ہم ہر روز عدالتوں کے دھکے کھا رہے ہیں، چار ماہ میں عدالت سے فیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ سب کو انصاف دیا جائے۔

وکیل سردار عبدالرزاق وکیل شیخ رشید احمد نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات کی آج سماعت ہے، نو مئی کو دو سال ہونے کو ہیں اب چالان عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

پراسیکیوشن دو سال بعد عدالت میں چالان پیش کر رہی ہے، مقدمات میں تاخیر کی وجہ پراسیکیوشن ہے ملزمان ہر پیشی پر حاضر ہوتے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ندا یاسر کا کرن جوہر کے وزن میں کمی پر تبصرہ
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں:حافظ نعیم الرحمٰن
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  •  او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد 
  • انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے اور اب قبر کھودی جارہی ہے، شیخ رشید احمد
  • شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی
  • انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے، اب قبر کھودی جارہی ہے ، شیخ رشید