سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، سستا ہو گیا؟ قیمت کیا؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور گزشتہ روز اضافے کے بعد آج پھر اس کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس وقت اس دھات کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے پر گزشتہ دو روز تک مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد یہ قیمتی دھات 2940 ڈٓالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں کے بعد
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی۔ آج گھی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشہ ایک ماہ میں گھی کی قیمت 29 روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درجہ اول کا گھی 580 سے کم ہو کر 550 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
درجہ دوم کا گھی 540 روپے سے کم ہو کر 510 روپے فی کلو ہوگیا۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔
پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر