بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جیل کا نظام نادیدہ قوتوں کے طابع ہے۔ چیف جسٹس کو جیل معاملات پر خط لکھوں گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل وقفے کے بعد ملاقات ہوئی ہے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں تشویش تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ جیل کا نظام نادیدہ قوتوں کے طابع ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا چھ ماہ میں چوتھی مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، انہیں خط جیل معاملات پر خط لکھوں گا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ کے دورے پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کےلیے پی ٹی آئی لڑے گی۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ ہم عوام کیلئے سیاست کر رہے ہیں، پنجاب میں ہر روز فسطائیت کا نیا واقعہ سامنے آرہا ہے، عوام کی ہم پر نظر ہے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انتظامی معاملات پر کچھ ہدایات جاری کی ہیں، بانی نے کہا ہے کہ پارٹی کے جو لوگ حکومتی عہدوں پر ہیں وہ پارٹی عہدہ چھوڑ دیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے ہی ہم چیف جسٹس سے ملے تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے سامنے صورتحال رکھی جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ کی صورتحال پر افسردہ تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے، کرکٹ ناتجربہ کار لوگوں کے حوالے کی گئی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے عوام کی وابستگی ہے، پچھلے چند سالوں میں کرکٹ کو مذاق بنا دیا گیا۔ ہم پاکستان کے اسٹیک ہولڈر ہیں ہم ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالا ان کی تو پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں، جو لوگ 26ویں ترمیم میں غائب تھے یا رابطے میں نہیں تھے ان کے متعلق فرداً فرداً فیصلہ ہوگا۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ شیر افضل مروت پارٹی سے باہر ہیں، یہ فیصلہ برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ نے بتایا کہ چیف جسٹس انہوں نے
پڑھیں:
25 برس سے گھر سے باہر کھانا نہیں کھایا، سلمان خان کا انکشاف
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے گھر سے باہر کھانا کھانے نہیں گئے۔
سلمان خان نے جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران سلمان خان نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں باہر کھانا کھائے 25 سے 26 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شوٹنگ سے گھر، گھر سے شوٹنگ، گھر سے ایئرپورٹ، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور واپس۔ بس یہی میری زندگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
سلمان خان نے اپنے قریبی حلقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ صرف چند بھروسہ مند لوگوں کو ہی اپنے قریب رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’میری زندگی کا بیشتر حصہ گھر والوں اور چند پرانے دوستوں کے ساتھ گزرا ہے۔ آج میرے ساتھ صرف چار پانچ ہی ایسے لوگ ہیں جو برسوں سے میرے قریب ہیں‘۔
انہوں نے شہرت کے ساتھ جڑی مسلسل عوامی توجہ کے بارے میں بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں، یا تو آپ یہ چاہیں کہ آپ گھومتے پھرتے رہیں اور یہ سب نہ ہو جو میں نہیں چاہتا۔ لوگ اتنی عزت اور پیار دیتے ہیں اسی کے لیے میں محنت کرتا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: گمراہ کن اشتہار کرنے کا الزام، بولی ووڈ ہیرو سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
فلمی محاذ پر سلمان خان آئندہ دنوں میں ’بیٹل آف گلوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اپوروا لاکھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ جنگی ڈرامہ فلم بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں پیش آئے واقعے پر مبنی ہے، جس کا مواد کتاب India’s ‘Most Fearless 3’ کے ایک اہم باب سے ماخوذ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بیٹل آف گلوان سلمان خان سلمان خان جدہ سلمان خان فلمیں