عدالت نے آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ آفاق احمد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔ کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ آفاق احمد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے ٹینکر جلانے کے کیس میں آفاق احمد کو سینٹرل جیل سے گرفتار کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ آفاق احمد عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل میں تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا فاق احمد آفاق احمد عدالت نے
پڑھیں:
اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔
اختر مینگل نے پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔