دبئی میں ویزہ کی چند منٹوں میں تجدید کیلئے نیا پلیٹ فارم لانچ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری 2025ء ) دبئی کے رہائشی اب اپنے ویزہ کی چند منٹوں میں تجدید کرسکتے ہیں کیوں کہ اماراتی اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا پلیٹ فارم لانچ کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے اے آئی سے چلنے والا ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس کو ’سلامہ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے رہائشی اپنے ویزہ کی تجدید منٹوں میں مکمل کرسکتے ہیں، وہ کاغذی کارروائی اور طویل انتظار کے اوقات کو ختم کرتے ہوئے اپ ڈیٹ شدہ دستاویز کو براہ راست پلیٹ فارم سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سلامہ پلیٹ فارم پر ایک بار جب کوئی لاگ ان ہوگا تو اے آئی سے لیس یہ نظام خود بخود ان کی تفصیلات کو پہچان لے گا، ان کے ویزہ کی حیثیت کو ظاہر کرے گا اور میعاد ختم ہونے سے پہلے کے باقی دنوں کو بھی نمایاں کرے گا، اس کے بعد درخواست دہندہ تجدید کی مدت کا انتخاب کرسکتا ہے، نیا نظام درخواست پر فوری کارروائی کرتا ہے، یہ پلیٹ فارم صرف چند کلکس کے ساتھ فیملی ممبرز کے لیے رہائشی ویزوں کی تجدید کو ہموار کرتا ہے۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے تجدید کے عمل میں ایک سے تین گھنٹے لگتے تھے جو کہ دستاویز کی تکمیل پر منحصر ہے لیکن اب یہ دورانیہ صرف ایک سے دو منٹ تک کر دیا گیا ہے اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام فراہم کردہ دستاویزات کا درست ہونا ضروری ہے، ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کے ڈائریکٹر غالب عبداللہ محمد حسن المجید نے بتایا کہ "یہ سروس فی الحال صرف رہائشیوں کے ویزہ کی تجدید کرتی ہے، پہلا مرحلہ رہائشیوں کے لیے تجدید اور منسوخی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، دوسرے مرحلے کے لیے مستقبل میں وزیٹرز، سیاحوں اور دیگر سروسز کے لیے خدمات کو وسعت دینے کا بھی منصوبہ ہے، جس کے تحت مستقبل میں یہ سروس کمپنیوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی"۔ جی ڈی آر ایف اے دبئی کے جنرل ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے اس ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں ڈیجیٹل تبدیلی محض خدمات کی ترقی سے متعلق نہیں ہے، یہ حکومتی کارکردگی کو بڑھانے اور آسان اور ہموار خدمات فراہم کرنے کے ہماری قیادت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کسٹمر کے تجربے کی نئی تعریف کرنے کے بارے میں ہے، 'سلامہ' اے آئی پلیٹ فارم دبئی میں معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے ہمارے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پلیٹ فارم کرتا ہے ویزہ کی کے لیے
پڑھیں:
عرب ممالک کے ویزوں کا معاملہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ویزہ مسائل کی بڑی وجہ بتادی
سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔
بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے بری، احتساب کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست دانوں کی ذ مہ داری ہے کہ ملک کو بدنام ہونے سے بچائیں، سعودی عرب میں اس وقت چھ ہزار کے قریب افراد وزٹ ویزے پر جا کر بھیک مانگ رہے ہیں، ایسی صورتحال میں دوسرے ممالک ہمیں سہولیات کیسے فراہم کر سکتے ہیں؟۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھیک مانگنے والوں کا مسئلہ نہ صرف معاشرتی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
مزید :