سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے: وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔
سکھر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ہم بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی ہے نہ کینال بنانے کی گنجائش ہے، کینالز کی تعمیر کو روکنے کے لیے ہڑتال کی ضرورت نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم کے خلاف دھرنا دیا تھا، ہمیں دھرنا دینے کی ضرورت نہیں، صدر آصف زرداری اور سندھ حکومت موجود ہے، ہم سندھ کے لوگوں کے محافظ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے بننا چاہیے، سکھر ایئر پورٹ پر فلائٹس کم ہونا بھی زیادتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سندھ کے نے کہا
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Post Views: 4