مظفرگڑھ: بجلی کی بندش کیخلاف انوکھا احتجاج، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
مظفر گڑھ میں بجلی بند کرنے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنا لیا، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا۔
کچرے کی وجہ سے میپکو عملے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس صورتِ حال پر میپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا۔
کراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عیسی نگری اور لائنز ایریا میں جاری مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔
میپکو کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔
میپکو کا کہنا ہے کہ بجلی کا ایک میٹر کاٹنے پر دفتر کے سامنے گند ڈال دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند، پولیو ورکرز کا بھی احتجاج
راولپنڈی کے تینوں اسپتالوں میں پیر کو دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، سرکاری اسپتالوں کی نج کاری کے خلاف ڈاکٹروں نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈیز بند ہیں۔ او پی ڈی ہڑتال کی کال ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے دے رکھی ہے۔
صدر وائے ڈی اے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال ڈاکٹر عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نج کاری کسی صورت قبول نہیں، حکومت سرکاری اسپتالوں کی نج کاری کا فیصلہ واپس لے۔
صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر عارف عزیز نے کہا کہ تینوں اسپتالوں کی ایمرجنسی اور ان ڈور سروسز برقرار ہیں، مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کا دائرہ دیگر شعبوں تک وسیع ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب، محکمہ صحت کے مراکز آؤٹ سورس کرنے کے اقدامات پر تحفظات سے پولیو و ڈینگی مہم بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صونے میں پولیو مہم کے آغاز پر راولپنڈی میں پولیو ورکرز میدان میں نکل آئے۔
راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں گوجر خان، چکری اور شہر کی یونین کونسل پھگواڑی میں پولیو ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔
محکمہ صحت کو نجی تحویل میں دینے کے فیصلے پر ورکرز سراپا احتجاج ہیں۔ ملازمتیں غیر یقینی کا شکار ہوگئیں جبکہ ورکرز کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔ پولیو ورکرز کو بروقت تنخواہیں اور مالی تحفظ نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا جا رہا ہے۔
احتجاج کے باعث راولپنڈی میں پولیو اور ڈینگی مہم عارضی طور پر معطل ہوگئی۔