وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور ان کے مخالفین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظرآتے ہیں پھر چاہے وہ سیاسی سرگرمیاں ہوں یا ان کی ڈریسنگ۔

حال ہی مریم نواز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنیں جب پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کے مختلف اخبارات کے فرنٹ پیج پر ایک اشتہار شائع ہوا جس میں خبریں نہیں تھیں بلکہ صرف مریم نواز کے بیانات اور منصوبوں کے اعلانات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کرکٹ پر اشتہار: “اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے‘‘

اخبارات کا فرنٹ پیج دیکھنے میں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ خبریں ہیں مگر اصل میں یہ ایک اشتہار تھا جس میں ہر طرف مریم نواز ہی نظر آئیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ’جذبہ خدمت ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں‘۔  اور پورے صفحے پر مریم نواز کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات لگائے گئے ہیں۔

یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پنجاب حکومت اور مریم نواز کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا، معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے لکھا کہ کیا اشتہار کو خبروں کی طرح چھاپنا جعلی خبریں پھیلانے کے مترادف نہیں؟ آج جن اخبارات نے فرنٹ پیج پر اس اشتہار کو چھاپا ہے ان پہ پیکا نہیں لگتا ؟

کیا اشتہار کو خبروں کی طرح چھاپنا جعلی خبریں پھیلانے کے مترادف نہیں؟ آج جن اخبارات نے فرنٹ پیج پر اس اشتہار کو چھاپا ہے ان پہ پیکا نہیں لگتا ؟ pic.

twitter.com/dajhCgUTSc

— Shafaat Ali (@iamshafaatali) February 25, 2025

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اخبار نہیں، پورا اشتہار ہے صحافت پہ کیسا یہ زوال ہے۔

یہ اخبار نہیں، پورا اشتہار ہے
صحافت پہ کیسا یہ زوال ہے pic.twitter.com/bVXsGnW2ex

— ͏͏ ͏͏͏͏ ͏͏ ͏͏ ͏͏ ͏آزاد منش ͏͏ ???? ͏͏ (@Jugartist) February 25, 2025

صحافی نجم ولی خان نے لکھا کہ اگر آپ کو یہ لگے کہ کراچی، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے قارئین کو صرف یہ ’خبریں‘ پڑھانا صحافت نہیں تو آپ کو بتانا ہے کہ یہ حکومت پنجاب کا وزیراعلی مریم نواز کی ایک برس کی کارکردگی پر خبروں کی صورت اشتہار ہے۔ نیچے جاری کرنے والوں کا نام، لوگو، نعرہ اور ریلیز آرڈر نمبر بھی موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے یہ دلچسپ آئیڈیا ہے کہ آج پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے حامی بھی ملک بھر میں جو بھی اخبار اٹھائیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہی کارنامے پڑھیں گے۔

اگر آپ کو یہ لگے کہ کراچی، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے قارئین کو صرف یہ “خبریں” پڑھانا صحافت نہیں تو آپ کو بتانا ہے کہ یہ حکومت پنجاب کا وزیراعلی مریم نواز کی ایک برس کی کارکردگی پر خبروں کی صورت اشتہار ہے۔ نیچے جاری کرنے والوں کا نام، لوگو، نعرہ اور ریلیز آرڈر نمبر بھی موجود… pic.twitter.com/HJNAtroH9r

— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) February 25, 2025

ارم زعیم لکھتی ہیں کہ ان عقل سے عاری لوگوں کو بتاؤ جب ترقی ہوتی ہے تو دکھتی ہے، اس کے لیے اشتہار اور میڈیا مینجمنٹ نہیں کرنی پڑتی۔

یہ ہے وہ زرائع جو چیخ چیخ کر میرے کام لوگوں بتا رہے۔۔۔
ان عقل سے عاری لوگوں کو بتاؤ جب ترقی ہوتی ہے تو دکھتی ہے ۔۔۔ اس کے لئے اشتہار اور میڈیا مینجمنٹ نہیں کرنی پڑتی pic.twitter.com/3FAbngO2lm

— Erum Zaeem (@ErummZaeem) February 25, 2025

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ پورے صفحے پر آج کی خبریں نہیں ہیں بلکہ پورے ایک سال کی کارکردگی پر مبنی اشتہار ہے۔

پورے صفحے پر آج کی خبریں نہیں بلکہ پورے ایک سال کی کارکردگی پر مبنی اشتھار ہے۔۔۔ pic.twitter.com/0jTQlUBnnX

— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) February 25, 2025

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ چند پیسے اضافی کمانے کے لیے اشتہارات کو خبروں کی طرح چھاپ دیا جاتا ہے اور پھر حیران ہو کے پوچھتے ہیں کہ اب عوام اخبار کیوں نہیں پڑھتے۔

چند پیسے اضافی کمانے کے لیے اشتہارات کو خبروں کی طرح چھاپ دیا جاتا ہے اور پھر حیران ہو کے پوچھتے ہیں کہ اب عوام اخبار کیوں نہیں پڑھتے pic.twitter.com/FbhnGHdsru

— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 25, 2025

رضوان غلزئی نے لکھا کہ عوام مزید ٹیکس دیں تاکہ ان کے پیسے سے میڈیا مالکان کو اربوں روپے کے اشتہارات دے کر سب اچھا دکھایا جائے۔

عوام مزید ٹیکس دیں تاکہ انکے پیسے سے میڈیا مالکان کو اربوں روپے کے اشتہارات دے کر سب اچھا دکھایا جائے۔ pic.twitter.com/HUebTyu3qi

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 25, 2025

شاکر محمود اعوان لکھتے ہیں کہ صحافت برائے فروخت، صحافت کا جنازہ۔

صحافت برائے فروخت،، صحافت کا جنازہ،، pic.twitter.com/zggbZExklN

— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) February 25, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب حکومت مریم نواز مریم نواز پر تنقید

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت مریم نواز مریم نواز پر تنقید کو خبروں کی طرح کی کارکردگی پر مریم نواز کی پنجاب حکومت نے لکھا کہ اشتہار کو اشتہار ہے فرنٹ پیج کے لیے ہیں کہ

پڑھیں:

پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی۔ ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ''پنجاب فلم فنڈ ڈسپرسمنٹ کمیٹی'' تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے سکرپٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیار اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نوازشریف کے وژن پر عملدرآمد کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز