پیرس، ہوٹل کی دوسری منزل سے نومولود بچے کو پھینکنے والی امریکی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)پیرس میں ہوٹل کی دوسری منزل سے نومولود بچے کو پھینکنے والی امریکی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان امریکی خاتون نے ہوٹل کی کھڑکی سے بچے کو نیچے پھینکا، جسے طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ زیرِ حراست خاتون مبینہ طور پر یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے اس کیس کی تفتیش جاری ہے۔اس کیس کو حمل سے انکار، لاعلم یا بچے کو قبول کرنے سے انکار بھی تصور کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچے کو
پڑھیں:
لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔
موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔
چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔