میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کے دورے کے دوران لفٹ حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں تمام سوار افراد محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور دیگر حکام اسپتال کے معائنے کے دوران لفٹ میں سوار تھے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھی کلچرل ڈے کے واقعے پر پولیس نے بروقت کارروائی کی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی کلچرل ڈے کے دوران پیش آنے والے واقعے پر پولیس نے مناسب کارروائی کی۔
میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کسی صوبے کی علیحدگی یا نیا خطہ بنانے کی حمایت نہیں کرتی بلکہ وہ آئین کی بالادستی اور قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔
میئر نے مزید کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کچھ فلمیں سازشی نوعیت کی ہیں، اور وہ ایسے بیانیے کی حمایت نہیں کرتے جو ملک میں انتشار پھیلا سکتا ہو۔
مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر نریندر مودی کی حکومت کے رویے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موقف سے مودی سرکار کو تکلیف ہوئی ہے، اور گجرات کے قصائی کا لقب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیا گیا تھا۔