پی ٹی آئی راء سے بڑی پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں، اس وقت اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے، ہم ترقی کیلئے پاکستان ٹیم کے طور پر کام کریں گے، ہمیں اپنے سیاسی اختلاف کو بھول کر ملک کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا تو سوشل میڈیا پر غلط اطلاع دی گئی، سوشل میڈیا پر پیس انفارمیشن دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت راء سے بڑی پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ہماری کامیابی کا انحصار برآمدات میں اضافہ ہے، ہمیں خود کو ڈیجیٹل پاکستان میں ڈھالنا ہے، ٹیکنو اکانومی ملک کا مستقبل ہے، سندھ ہمارا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، تھر سے اتنا کوئلہ نکلا جو 400 سال تک چل سکتا ہے، ہم کوئلے سے سستے سے سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تمام ممالک نے آبادی کے دباؤ پر قابو پا کر ترقی حاصل کی ہے، تھر پاکستان کا انرجی کیپٹل بن رہا ہے، توانائی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، کراچی حیدرآباد موٹروے کی نئی الائنمنٹ فزیبلٹی پر کام شروع کر رہے ہیں، آبادی دو اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھ رہی ہے،2047 تک آبادی 40 کروڑ ہو سکتی ہے، دنیا نے آبادی کے دباؤ پر قابو پاکر ترقی کی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں، اس وقت اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے، ہم ترقی کیلئے پاکستان ٹیم کے طور پر کام کریں گے، ہمیں اپنے سیاسی اختلاف کو بھول کر ملک کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا تو سوشل میڈیا پر غلط اطلاع دی گئی، سوشل میڈیا پر پیس انفارمیشن دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے تمام صوبوں کی پانی کو واٹر اکارڈ کے تحت دیا ہے، ہم نے کسی صوبے کا ایک قطرا بھی دوسرے صوبے کو نہیں دیا، اپنی سیاست چمکائی جا رہی ہے، تمام صوبوں کو آئین اختیارات دیتا ہے، کیس اور صوبے کے وسائل کوئی اور صوبہ نہیں کھا سکتا، ملک میں قانون اور آئین اور عدالتیں موجود ہیں،ہمیں پانی معاہدے پر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا صوبہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022 کے سیلاب میں صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے، صوبہ سندھ کے ساحلی علاقے سمندر برد بھی ہو رہے ہیں، اس کیلئے سبز انقلاب 2.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر مارچ کی ضرورت کی ضرورت ہے وفاقی وزیر احسن اقبال کرنے کی رہی ہے نے کہا
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
اسکرین گریبزبین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔
ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم کامران سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہوں گے، سچے دل سے معافی مانگتا ہوں مجھے معاف کیا جائے۔
کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین...
ملزم نصیر احمد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف بین الاقوامی فوڈ چین پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔