سفیر پاکستان کی امریکہ میں مقیم کمیونٹی کو پاکستانی ورثے کی تریج و ترقی کے حوالے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سفیر پاکستان کی امریکہ میں مقیم کمیونٹی کو پاکستانی ورثے کی تریج و ترقی کے حوالے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
ورجینیا:
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اردو ادب ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔ آنے والی نسلوں کو اردو ادب اور ملکی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اس ضمن میں سفیر پاکستان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ ثقافتی ورثے کی ترویج و ترقی کے حوالے سے تقریبات کے لئے سفارت خانے کے وسائل برؤے کار لائیں۔
سفیر پاکستان نے یہ پیشکش ریاست ورجینیا کے علاقے ووڈ بریج میں مسلم ریسپانس یوایس اے کی ذیلی تنظیم بزم حرف و سخن کی زیر اہتمام آفاقی شاعر اسد اللہ خان غالب کی لازوال شاعری کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کی۔
تقریب میں اردو ادب سے وابستہ ممتاز شخصیات، پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں، میڈیا نمائندگان اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ صدر محفل ڈاکٹر عبداللہ، خالد حمید، نغمہ صبوحی، فیض رحمان، راحیلہ فردوس، بابر سرور، رشید انصاری، علی شعیب حسن نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اسد اللہ خاں غالب کی شاعری کی آفاقی اور جمالیاتی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر عارف محمود نے سر انجام دیے۔
برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر کے کلام، شعری مہارت اور فکری وسعت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ اسد اللہ غالب کی شاعری کی آفاقیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس نایاب ورثے کی نہ صرف حفاظت کریں بلکہ اس کی ترویج اور آئندہ نسلوں تک منتقلی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
جدید دور میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ زبان اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و ترویج کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اردو ہماری پہچان ہے اور زبان کی ترویج و ترقی سے پاکستانیت کو تقویت ملے گی۔
امریکہ میں اردو زبان اور پاکستانی ثقافت کو روشناس کرانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستانی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا عوامی سفارت کاری کی ایک اہم جہت ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی آرٹس اینڈ لٹریچر کے فروغ کے حوالے سے گذشتہ دنوں سفارت خانے میں اسلامی خطاطی کی باقاقاعدہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس روایت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایمبیسی فورم کے پلیٹ فارم کے تحت کشمیر و دیگر اہم موضوعات پر ہون ہونے والی تقریبات کو مکمل طور پر قلم بند کرنے اور اسے تاریخ کا حصہ بنانے کی روایت کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ان اہم موضوعات پر ہونے والی تمام کاروائی کو محفوظ بنایا جا سکے۔
سفیر پاکستان نے کمینوٹی سے اپیل کی کہ وہ اردو زبان کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ نہ صرف پاکستانی ورثے کے تحفظ و یقینی بنایا جا سکے بلکہ امریکہ کے طول و عرض میں اس کو روشناس کرایا جا سکے۔
سفیر پاکستان نے تقریب کے اہمتام پر ڈاکٹر عارف محمود اور بزم حرف و سخن کے دیگر عہدہ داروں کو انکی خدمات، کاوشوں اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مختلف شخصیات کو ان کی سماجی و پیشہ وارانہ خدمات اعتراف میں اعزازات سے بھی نوازا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سفیر پاکستان امریکہ میں کے حوالے ورثے کی
پڑھیں:
پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور روانڈا کے وزیرخارجہ اولیور جین پیٹرک دہونگیرہے نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی، دفتر خارجہ
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے، پاکستان پہلے ہی سے روانڈا سے چائے درآمد کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، مختلف شعبوں میں پاکستان اور روانڈا کے مضبوط تعلقات پہلے سے قائم ہیں، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کے دورے کے درمیان اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے مفید بات چیت ہوئی، پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح رابطوں کے لیے پرعزم ہیں، اعلیٰ سطح رابطوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان اور روانڈا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا
روانڈا کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے لیے اپنی مصنوعات روانڈا برآمد کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے فینز موجود ہیں، پاکستان ہمیں کرکٹ میں مہارت سکھائے گا، ہم نے ڈپلومیٹک ٹریننگ پر ایم او یو دستخط کیے، ہم دیگر ایم او یوز پر بھی دستخط کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روانڈا کے وزیر خارجہ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ دورہ کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اولیور جین پیٹرک دہونگیرہے پاکستان روانڈا وزیرخارجہ