Express News:
2025-04-22@06:08:47 GMT

لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ 2 ماہ کیلیے ججز روسٹر جاری

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

لاہور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے اگلے 2ماہ کے لیے نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نیا ججز روسٹر جاری کیا گیا۔ ججز روسٹرکے مطابق 3 مارچ سے 5مئی  تک لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر25سنگل اور10 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 10ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس طارق سلیم شیخ  پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس رسال حسن سید  پر مشتمل دو رکنی بینچ ٹیکس اور بنکنگ کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل بینچ ٹیکس، کمرشل اور  نوعیت کے کیسز پر سماعت کرے گا۔ 

روسٹر کے مطابق جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نیب سمیت سنگین جرائم کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل زمان خان اور  جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل بینچ سول اپیلوں پر کی سماعت کرے گا۔

جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راحیل کامران شیخ  پر مشتمل  بینچ  سول اور ٹیکس نوعیت کے کیسز پر سماعت کرے گا اور جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس وقار حیدر اعوان پر مشتمل بینچ  سول کیسز اور انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر  پر سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل بینچ  منشیات کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس حسن نواز مخدوم پر مشمل بینچ سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیسز کی سماعت کرے گا پر سماعت کرے گا لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس کے کیسز

پڑھیں:

شیخ رشید کی بریت کی اپیل، پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سابق وفاقی شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ التواء مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، التواء صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ کچھ ملزمان کے اعترافی بیانات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شیخ رشید کےخلاف کیا شواہد ہیں؟ شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ جن اعترافی بیانات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ فائل کا حصہ ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شیخ رشید بزرگ آدمی ہے، کہاں بھاگ کر جائیں گے۔ شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ حکومت مہلت خود مانگتی ہے، الزام عدالتوں اور ملزمان پر لگاتی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس عدالت میں صرف قانون کے مطابق ہی فیصلہ ہو گا، زمین گرے یا آسمان پھٹے، اس عدالت میں قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوگا، آئندہ ہفتے مقدمہ لگ جائے گا اس کی پرواہ نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ رشید کی بریت کی اپیل، پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا
  • صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • رنویر الہ آبادیا کیس کی تحقیقات مکمل، پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشل کانفرنس کیلئے آج چین جائیں گے
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس کیلیے آج چین جائیں گے
  • لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر