عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے:فیصل واوڈا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے۔
عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاستدان اندر پاؤں اور باہر گریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔
کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اشتہارات میں چھکے لگاتی اورگراؤنڈ میں انہیں گیند نظر نہیں آتی، اسی طرح جمہوریت بھی اشتہارات میں نظر آتی ہے، اصلیت میں سیاستدانوں کو بھی بال نظر نہیں آتی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب لوگ ڈی ایچ اے میں رہنا پسند کرتے ہیں، اس حمام میں سارے ننگے ہیں، سیاستدان بے ایمان، چور اور ڈکٹیٹروں کی طرح پارٹیاں چلاتے ہیں۔
خلیج بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا کا نظر نہیں ا
پڑھیں:
آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔
اتوار کو جڑانوالہ میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل ہونا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا ہے اور وزیر اعظم نے اس معاملے میں چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ زراعت کی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے ہمارے ایک ہزار زرعی گریجویٹس تربیت کے لیےچین جا رہے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زیادہ پیداوار کے لیے بیج اچھا ہونا بھی ضروری ہے، وزیراعظم سیڈز ڈویلپمنٹ کے لیے پُرعزم ہیں، اجناس کا یہ بحران عارضی ہے اور جلد اس پر قابو پالیں گے ، سپورٹنگ پرائس ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات عارضی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو 15 ارب روپے کا پیکج دیا ہے، کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی اور آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت میں مزید سات سے آٹھ روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان