Daily Ausaf:
2025-12-13@23:16:34 GMT

سوزوکی آلٹو کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے مقبول ماڈلز، سوزوکی آلٹو (تمام ورژنز) اور سوزوکی راوی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ کر دیا۔سوزوکی آلٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آلٹو VXR MT کی موجودہ قیمت 2,707,000 روپے ہے، لیکن اب اس کی قیمت 1,20,000 روپے کے اضافے سے 2,827,000 روپے ہوگئی۔

الٹو VXR AGS کے اس ماڈل کی قیمت 2,894,000 روپے سے بڑھ کر 2,989,000 روپے ہو چکی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔الٹو VXL AGS کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے، اس کی قیمت 3,045,000 روپے سے بڑھا کر 3,140,000 روپے کر دی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

خلیج بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمت 000 روپے

پڑھیں:

پی آئی اے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ، سٹاک ایکسچینج نے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد پی ایس ایکس نے قومی ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔

نوٹس کے جواب میں پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں ایسی کسی نئی پیش رفت کا علم نہیں جو حصص کی قیمت پر اثر انداز ہوئی ہو۔ حکام کے مطابق کمپنی کے پاس کوئی ایسی معلومات نہیں جو اس تیزی کی وجہ بتا سکے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دو ماہ قبل 23 روپے میں ٹریڈ ہونے والا شیئر اب 46 روپے تک پہنچ چکا ہے، جب کہ ٹریڈنگ والیوم میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 23 دسمبر کو پی آئی اے کی نیلامی کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد سے سرمایہ کاروں کی جانب سے اس اسٹاک میں بڑھتی دلچسپی نوٹ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پی آئی اے کے شیئرز میں غیرمعمولی تیزی، اسٹاک ایکسچینج نے وضاحت طلب کرلی
  • عالمی مارکیٹ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ
  • پی آئی اے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ، سٹاک ایکسچینج نے وضاحت مانگ لی
  • سونے کی قیمت میں 10ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ
  • ایک تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ