آفاق احمد کی ضمانت منظور، آج رہائی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ٹینکر جلانے کے مقدمے میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کئے گئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے، جس کے بعد ان کی آج شام تک رہائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں ٹینکر جلانے کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔آفاق احمد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں میں درج تھے، جن میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے انہیں سینٹرل جیل سے ٹینکر جلانے کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔آفاق احمد کے وکیل جاوید چھتاری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آفاق احمد کی آج شام تک رہائی متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آفاق احمد کی کے بعد
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹوشہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔
گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی اور فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔