ٹوون ڈی میں سویلینز کا تعلق کیسے بنایا گیا؟جسٹس جمال مندوخیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پردوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ٹوون ڈی میں سویلینز کا تعلق کیسے بنایا گیا؟عزیر بھنڈاری نے کہاکہ ٹوون ڈی کے حوالے سے ایف بی علی کیس میں کچھ نہیں کہا گیا،ٹرائل دفعات پر نہیں سٹیٹس پر ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سویلینز کی حد تک کرمنل دفعات پر ٹرائل عام عدالت ہی کر سکتی ہے،آرڈیننس میں بہت سی دفعات آرمڈ فورسز کے حوالے سے تھیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ٹوون ڈی میں سویلینز کا تعلق کیسے بنایا گیا؟عزیر بھنڈاری نے کہاکہ ٹوون ڈی کے حوالے سے ایف بی علی کیس میں کچھ نہیں کہا گیا،ٹرائل دفعات پر نہیں سٹیٹس پر ہوگا،عدالت نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا ان کی سکیورٹی کسی آرمی پرسنل کے کنٹرول میں ہوگی، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ جہاں ملٹری کی شمولیت ہو وہاں ملٹری کورٹ شامل ہوں گی؟
راولپنڈی؛رمضان المبارک میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے اوقات کار شیڈول جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں سویلینز
پڑھیں:
پاکستانی کرکٹرپر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔